چوآخالصہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)روڈ حادثات کے ایک اور افسوسناک واقعہ میں چواخالصہ حیدری کالونی کے رہائشی سفیر احمد ، جو بابر شاپ کا مالک تھا کا جواں سالہ بیٹا ، موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ موہڑہ نگڑیال کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نوجوان کی موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں نوجوان کو شدید سر کی چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو کلر سیداں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
