جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم تھانہ صدر کے علاقہ طاس پٹھاناں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، مقامی تاجر جانبحق، ساتھی محفوظ رہا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بوکن کا رہائشی تاجر سعید ولد شبیر اپنے ساتھی کے ہمراہ کیڑی افغاناں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقہ بوکن جا رہا تھا کہ طاس پٹھاناں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ تاجر کا ساتھی محفوظ رہا، پولیس تھانہ صدر نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
376