128

موٹروے پر کار ڈرائیور کو نیند آنے سے حادثہ،3 افراد جاں بحق

موٹروے پر سکھیکی کے قریب ڈرائیور کو کار چلاتے ہوئے نیند آ گئی، جس کے نتیجے میں پیش آنے والے والے حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا، جس کی وجہ سے کار ایک ٹرک سے پیچھے کی جانب جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم موقع پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی کی نگرانی کی۔ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق لاہور کا تھا، جن کی لاشوں کو موٹر وے پولیس نے مقامی اسپتال منتقل کروا دیا اور بعد ازاں موٹر وے پر ٹریفک کو بحال کروایا۔جاں بحق ہونے والوں میں علی جان، ابوذر اور رضوان شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سو جانے سے متعلق کئی بار آگاہی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں