185

موٹرسائیکل کی خونی سواری نے دو چچا زاد بھائیوں کی جان لے لی

مندرہ ٹول پلازہ،تیز رفتار لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر،دو کزن جاں بحق،ایک زخمی،ڈرائیور فرار !
پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار لینڈ کروزر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی

،جس کے نتیجہ میں دو موٹر سائیکل سوار کزن جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، ایکسیڈنٹ ٹول پلازہ مندرہ کے پاس ہوا،تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گلیانہ کے رہائشی حیدر علی عمر 28 سال،اسکا بھائی شایان عمر 22 سال اور انکا کزن کاشان حیدر عمر 10 سال ایک موٹر سائیکل پر راولپنڈی کی جانب سے گوجر خان آ رہے تھے جب وہ مندرہ ٹول پلازہ کے پاس پہنچے تو پیچھے سے انے والی ایک سفید تیز رفتار لینڈ کروزر نے سڑک کے انتہائی بائیں جانب رانگ سائیڈ پر جا کر ان کو زوردار ٹکر ماری،

جن کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا گیا،جہاں حیدر علی اور اسکا کزن کاشان حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے،
ایس ایچ او تھانہ مندرہ ملک نذیر گھیبہ کی ہدایت پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان منتقل کیا اور قانونی کاروائی مکمل کی۔لینڈ کروزر کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں