راولپنڈی(نمائدہ پنڈی پوسٹ )نصیر آباد پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم فتح محمد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 125موٹرسائیکل برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
298