راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل راولپنڈی کے موضع سود گنگال میں تعینات پٹواری بادشاہ سلامت بن بیٹھا فی مرلہ کے حساب سے رشوت وصول کرنے کے من مانے ریٹ بھی مقرر کر رکھے ہیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ موضع سود گنگال کے پٹواری اسد نے انت مچادی شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرنے لگا زمین کا انتقال کرانے پر فی مرلہ پانچ ہزار روپے کا ریٹ بھی مقرر کر رکھا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
199