لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی کے سنگل بینچ نے موضع بٹالہ کے مشہور مقدمہ قتل کے ملزم کی سزا معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کہوٹہ خورشید عالم بھٹی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے معروف قانون دان عقیل عباس حیدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور فاضل عدالت کے سامنے مفصل دلائل دئیے۔جن سے اتفاق کرتےہوئے فاضل جج مسٹر جسٹس صداقت علی خان نےملزم کی سزا معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ مقتولہ کے بیٹے عرفان علی کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا۔