جہلم(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جہلم موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کر دیا گیا، ہر 2 گھنٹے کے بعد1 گھنٹہ اعلانیہ جبکہ غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے، دن اور رات کے وقت بجلی بند کرکے آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے شہریوں کا سکون غارت کر دیا ہے۔ بے جا اور غیر ضروری لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو تنگ کرکے رکھ دیا ہے، بجلی سے منسلک کام کرنے والے کاریگر، گھروں میں بوڑھے، بچے مریض عاجز آگئے ہیں جبکہ سکولوں،کالجز میں طلباء و طالبات بجلی بند ہونے سے گرمی میں اف اف کرتے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پاتے اور ٹھنڈا پانی بھی میسر نہ ہونے کیوجہ سے طلباء و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں، غریب عوام حکومت کو کوستے ہوئے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری رات کو اپنے گھروں میں سکون کی نیند پوری کر سکیں۔
129