مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ، آئندہ 24گھنٹوں تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے ۔ سڑکوں پر انتظامیہ کی جانب سے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ۔
ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی۔ سیاحوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹے بارش کے ساتھ ہلکی برفباری متوقع۔ سیاحوں نے مری کی جانب رخ کر لیا۔
ابیٹ آباد،گلیات میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا۔ توحید آباد، ڈونگاگلی میں سڑک پر پھسلن، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ذرائع کے مطابق مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔