راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے متعدد علاقے زیر آب آگئے سواں گارڈن اسلام آباد کی گلیوں میں پانی بھر گیا۔سواں گارڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں سے گزرنے والے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی اوورفلو ہوگیا۔ پلازوں کی بیسمنٹس میں چلا گیا۔ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچے۔اسسٹنٹ کمشنر رورل مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ وہاں موجود ہیں۔ریسکیو عملے نے بروقت اپنا کا شروع کر دیا۔بارش کے بعد پانی اب اتر چکا ہے۔سوسائٹی کو اپنے ڈی واٹرنگ پمپس خریدنے کی ہدایات دیں تاکہ آئندہ کسی بھی قسم کی ایمر جنسی میں پانی کو نکالنے میں آسانی ہو۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ہدایت دیں کہ تمام سوسائٹیز کی مشینری کا آڈٹ کریں۔تمام سوسائیٹیز کو پہلے ہی کہا گیا تھا کہ وہ لائف جیکٹس اور دیگر مشینری خریدیں۔
185