174

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مری میں ریلیف کیمپ،راشن تقسیم

مری ( محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) منہاج ویلفئیرفاونڈیشن ریلیف کیمپ کے زریعے حالیہ شدید برفباری کے دوران گوزہ گلی، چھانگلہ گلی اور خیرا گلی سے ملحقہ دیہی علاقہ جات میں فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی سرگرمیوں کا چوتھے مرحلے میں راشن کی ترسیل کا عمل شروع۔اس سلسلے میں گزشتہ روز منہاج ویلفئیر فاونڈیشن مری گلیات مرکزی ٹاسک فورس کے سربراہ امتیاز احمد علوی کی سربراہی میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے رضاکاروں کے زریعے مستحقین تک راشن کی تقسیم شروع کی گئ۔مستحقین میں سفید پوش گھرانوں کو مدنظر رکھا گیا اور اس کام کی نشاندہی مقامی ٹاسک فورس کے ذمہ داران افریز عباسی،مفتی مہتاب عباسی اور ریاست محمود عباسی نے احسن انداز میں کی۔اس موقع پر فوڈ سپورٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں سینکڑوں سفید پوش گھرانوں کی دہلیز تک منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے رضا کاروں نے برفباری کے مشکل دشوار گزار راستوں کے زریعے میلوں دور مسافت طے کر کے راشن ان کی دہلیز تک پہنچایا۔اور دعائیں لی۔اس موقع پر کوزہ گلی ریلیف کیمپ پر گفتگو کرتے ہوئے ٹاسک فورس کے سربراہ امتیاز احمد علوی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کا ہمیشہ سے تاریخی کردار رہا۔انہوں نے کہا حالیہ شدید برفباری میں مقامی آبادی بری طرع متاثر ہوئ جس کی طرف متعلقہ حکومتی انتظامیہ نے کوئ توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے درجنوں لنک شاہرائیں ابھی تک برف سے ڈھکی پڑی ہیں اور دور دراز دیہاتوں میں لوگ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت راشن ان کی دہلیز تک پہنچا کر ایک تاریخی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا فوڈ سپورٹ پروگرام کے تحت امداد کا سلسلہ ماہ رمضان المبارک کی آمد تک جاری رہئیگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں