
کہوٹہ( ساجدجنجوعہ) تحصیل کہوٹہ کیلئے اعزاز، یونین کونسل نڑھ کے گاؤں سیری سے تعلق رکھنے والے حافظ پرویز اختر ستی کے صاحبزادے منور پرویز ستی نے چین کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی۔منور پرویز ستی کی شاندار تعلیمی کامیابی پر اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور دوستوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔علاقہ معززین نے کہا کہ منور پرویز ستی نے محنت اور لگن سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ تحصیل کہوٹہ کا نام بھی روشن کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.