89

منشیات کےمجرم کور 09 سال قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو سزا سنا دیں، مجرم ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد مجرم ذیشان کو جرم ثابت ہونے پر 09 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی دی، مجرم ذیشان سے 01کلو 350 گرام چرس برآمد ہونے پر بنی پولیس نے گرفتار کیا تھا، بنی پولیس نے مجرم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں