چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے انسانیت کے دشمن منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی منشیات فروش محمد سرور ولد جمیل کے قبضہ سے بلکسر پولیس چوکی کے سب انسپکٹر سید محمد حسنین شاہ نے کچھ عرصہ قبل ایک من پندرہ کلو سے زائد منشیات برآمد کی تھی جو وہ ہنڈا سٹی کارمیں لے کر جا رہا تھامنشیات فروش محمد سرور کے قبضہ سے ایک من نو کلو دو سو گرام چرس جبکہ چھ کلو چھ سو گرام افیون برآمد ہوئی تھی مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چکوال افتخار النبی کی عدالت میں ہوئی اور فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ہائی کورٹ کی ہدایات اور قانون کے مطابق مقرر کردہ سخت سزا کا حکم سنایاملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
238