کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں پولیس نے منشیات فروش محمد زائد عرف ٹھاکر کے قبضہ سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل پولیس کو شکایت کرنے پر ملزم محمد زائد نے فائرنگ کر کے محمد وقاص سکنہ نوتھیہ کو زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا جو گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر پولیس نے ملزم کو بھاری چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
82