145

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 9 گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،09ملزمان گرفتار،05کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم ندیم عرف چنوں سے 01کلو500گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عبدالرحیم سے 01کلو420گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم آکاش سے 500گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم وحید سے 450گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم افتخار سے 260گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم بلال سے 300 گرام چرس،جاتلی پولیس نے غلام شبیرسے 230گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم قاسم سے 210گرام چرس، جبکہ کلرسیداں پولیس نے ملزم عمران سے 140گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے،منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں