67

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی 05ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار،ساڑھے 04کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم غلام عدیل سے 01کلو650گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم صہیب سے 01کلو300گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم محمد بشیر سے 560گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم شاہد محمود 520گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم شکیل سے 550گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں