95

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی خاتون سمیت 10 گرفتار

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے کریک ڈاؤن جاری،لیڈی منشیات فروش سمیت 10ملزمان گرفتار، 03کلو540گرام چرس اور35لیٹر شراب برآمد، مقدما ت درج۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم اعجاز سے01کلو 100گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزمہ ذلیخاسے600گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم شاہ زیب سے300گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم تنویر سے220گرام چرس، مری پولیس نے ملزم اُسامہ سے01کلو320گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم توقیر سے05لیٹر شراب، صادق آباد پولیس نے ملزم ارسلان سے10لیٹر شراب، ملزم روحیل سے10لیٹر شراب، روات پولیس نے ملزم تبسم سے05لیٹر شراب، ملزم صغیر سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان کا کہنا تھاکہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں