راولپنڈی(نمائدہ پنڈ ی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے ملزم احمد سے 01کلو60گرام چرس،ملزم آصف سے 05لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم اسد سے 40بوتل شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم طارق سے 540گرام چرس،روات پولیس نے ملزم فیصل سے 520گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم شہزاد سے 10لیٹر شراب،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عبدالمطلب سے 08لیٹر شراب، ویسٹریج پولیس نے ملزم اقتدار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم امجد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
99