108

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار

راولپنڈی( نمائدہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ملزم الطاف سے 02کلو350گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم وسیم سے 10لیٹر شراب،ملزم عمران سے 10لیٹر شراب،وارث خان پولیس نے ملزم عدیل سے 07لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم فرہاد سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں