راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار،ساڑھے05کلو کے قریب چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم شکیل سے 01کلو 550 گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم عثمان سے 01 کلو 480 گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم اویس سے 01 کلو 360 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم قدیر سے 520گرام چرس،آراے بازار پولیس نے ملزم عاطف سے510گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہدکے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
77