81

منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں،05ملزمان گرفتار

راولپنڈی(نمائدہ پنڈپوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کےخلاف موثرکاروائیاں،05ملزمان گرفتار، 05کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم ذیشان سے01کلو600گرام چرس،ملزم بلال سے 01 کلو 600گرام چرس،ملزم وقاص سے510گرام چرس،مندرہ پولیس نےملزم قدیر سے01کلو460گرام چرس،مورگاہ پولیس نےملزم عمیر سے70گرام ہیروئن برآمدکرکے ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں