257

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،7گرفتار

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،07ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اظہار حسین کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے02کلو420گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان تابش سجاد عرف تابی،انیل شہزاد، نبیل اور ارسلان کو گرفتا رکرلیا، ملزم تابش سجاد عرف تابی کے قبضہ سے01کلو420گرام چرس، انیل شہزاد کے قبضہ سے270گرام چرس، نبیل کے قبضہ سے300گرام چرس اور ارسلان کے قبضہ سے210گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان خضر حیات اور عامر علی کو گرفتار کرلیا، ملزم خضر حیات کے قبضہ سے01 کلو200گرام چرس جبکہ ملزم عامر علی کے قبضہ سے02کلو200گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں