251

منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی کی فروخت

جہلم سمیت ضلع بھر میں مضر صحت منرل واٹر کی فروخت جاری،قیمتی جانیں داؤ پر لگ گئیں، نہروں ٹیوب ویلوں اور ندی نالوں کے کناروں پر قائم غیر قانونی فیکٹریوں کا پانی مہلک امراض پھیلا رہاہے، منرل واٹر کے نام پر مضر صحت پانی فروخت کرنے والی کمپنیوں نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، تفصیلات کے مطابق شہر اور ضلع بھر کے بااثر افراد نے مختلف علاقوں میں اڈے قائم کر رکھے ہیں جہاں ملتی نیشنل کمپنیوں سے ملتے جلتے ناموں کے لیبل پرنٹ کرا کر بوتلوں پر لگائے جاتے ہیں اور ان میں ہینڈ پمپوں، ٹیوب ویلوں اور ندی نالیوں سے پانی بھر کر ضلع بھر میں سپلائی کیا جا رہا ہے، شادی ہالوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں کی دکانوں، سرکاری و نجی ہسپتالوں کی کینٹینز کے مالکان مذکورہ افراد کے مستقل گاہک ہیں جو زیادہ منافع کمانے کے لالچ میں مضر صحت پانی کی فروخت کررہے ہیں، ضلع بھرمیں قائم درجنوں کمپنیوں کے تیار کردہ منرل واٹر کو پینے سے شہری ہیپاٹائٹس معدے کے سرطان اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں،

یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ بعض مالکان نئی بوتل تیار کروانے کی بجائے کباڑیوں، میرج ہالز، میرج گارڈن اور بڑے ہوٹلوں کے ملازمین سے چند ٹکوں کے عوض استعمال شدہ پرانی بوتلیں خریدتے ہیں اور ان میں نئے سرے سے پانی بھر کر سپلائی کر دیا جاتا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت پانی فروخت کرنے والی جعلی فیکٹریوں کے خلاف انسدادی کارروائی کی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں