341

مندرہ کے رہائشی نوجوان نے گلہ میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ کے نواحی گاؤں تھرجیال کے رہائشی نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق محمد سعید نے تھانہ مندرہ میں رپٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی زاہدمحمودآئیک کی دوکان کرتا ہے جسکا ذہنی توازن درست نہ تھا جو گزشتہ دو سال سے دوالے رہا تھا ہفتہ کی شام تقریباً3:30 بجے زاہد محمود نے دوکان کے عقبی سائیڈ پر بنے گودام میں گاڈر کے ساتھ رسی ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس کے اہلکار فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اپنے قبضے میں لے لی اور ابتدائی پوچھ کچھ اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں