158

مندرہ‘ ڈینگی بھپر گیا کئی مریض بیماری میں مبتلا 1 خاتون جانبحق

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مندرہ کے نواحی گا ؤں ڈھوک جٹال کلیال کی آبادی میں ڈینگی بھپر گیا کئی مریض بیماری میں مبتلا اور ایک خاتون جا ں بحق علاقے میں خوف و ہراس تفصیلات کے مطابق ڈھوک جٹال کلیال میں محکمہ صحت کی نا اہلی اور صٖفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈینگی بے قابو ہو گیا ہے علاقہ مکین ڈینگی مار اسپرے اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے منتظر ہیں اہلیان علاقہ میں کئی ڈینگی کی وجہ سے کئی مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے جبکہ توقیر اسلام کی بیوی جو ہسپتال میں ڈینگی کی وجہ سے دم توڑ گئی ہے علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ فی الفور محکمہ صحت کے ذمہ داران نوٹس لیں اورگھر گھرڈینگی مار اسپرے کیا جائے تا کہ اس بیماری پر قابو پا یا جا سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں