مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گوجرخان‘مندرہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق۔حادثہ ڈمپر اور موٹرسائیکل کے مابین پیش آیا جس کے نتیجے میں عثمان نامی نوجوان موقع پر دم توڑ گیا تفصیلات کے مطابق گل پیڑہ جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 32سالہ عثمان ظہیر موقع پر دم توڑ گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثہ میں دم توڑنے والے نوجوان کی میت کو سول ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیا گیا۔
282