تھانہ مندرہ کے علاقہ پڑی فیروزال میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
مندرہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم شعیب، غضنفر، اویس اور دولہے عزیر سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی رضوان شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی