مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ تا بھاٹہ روڈ پرٹھیکیداراقرار کے تاخیری حربوں نے روڈ سے وابستہ عوام کو ناکوں چنے چبوا تے ہوئے مٹی کھلانے پر مجبور کر دیا مندرہ تا بھاٹہ روڈ جو پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے اپنی انتھک کوششوں سے خدا خدا کر کے اسکی از سر نو تعمیر کا کام شروع کروایا ہی تھا مگر چالاک ٹھیکیدار اقرار نے عوام الناس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کام کا آغازانتہائی تیزی سے کر کے اچانک غائب ہو گیا اور اب اس روڈ سے گذرنے والے صبح و شام دھول چاٹ رہے ہیں شدید گرد و غبار سے گذرنے والے مسافر مختلف بیماریوں بالخصوص سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مگرٹھیکیداراقرار اپنی تمام مشینری لیکر میانوالی کی ہوا خوری کررہا ہے اور اب پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ کا بہانہ بنا کر مزید تا خیر کرنا چاہتا ہے حالانکہ اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ کی دوسری قسط کا اجراء ہو چکا ہے مندرہ بھاٹہ روڈ پرٹھیکیدارموصوف نے جو روڑی اور خاکے کا بیلیٹ بنایا تھا اب ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ گذرنے سے ٹوٹ پھوٹ چکا ہے اور روڈ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہو چکی ہے جس سے نہ صرف روڈ سے وابستہ گذرنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ روڈ کے قریب رہائشی گھروں اور دوکاندار بھی اس کی گرد و غبار کی لپیٹ میں ہیں
63