مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید چھ سکولوں اور تین کالجز کو سر بمہر کر دیا گیاترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمدتعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے یہ تعلیمی ادارے 3 فروری تک سربمہر رہیں گے سربمہر کے جانے والے تعلیمی اداروں میں ایک پرائیویٹ سکول بھی شامل ہے سربمہر کیا جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ سربمہر کیے جانے والے کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں
115