110

مندرہ‘موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی شخص چل بسا

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مندرہ چکوال روڈ پر بس اورموٹر سائیکل کے حادثے کی نتیجے میں موٹر سائیکل سوار زخمی تفصیلات کے مطابق عبد المجید ولد غفار میر ساکن خواجہ بانڈی ڈاکخانہ کہوٹہ حال مقیم رکھ موڑ تحصیل گو جر خان نے تھانہ مندرہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ میرا حقیقی پسر عبد الغنی ہمراہ شفیق ولد رحیم میر مورخہ12-04-2022کو دن تقریباً 02-15 پر مندرہ سے چکوال روڈ پر گھر کی جانب آرہے تھے کہ جب دھیری کے مقام پر پہنچے تو تیز رفتار بس جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نیتجے میں دنوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جس میں سائل کا پسر عبد الغنی شدید زخمی ہوا جسے مندرہ رورل سنٹر سے پنڈی ہسپتال شفٹ کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا بحق ہو گیا ہے مذکورہ بس ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کیجائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں