248

مندرہ‘معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

مندرہ (ساجد نقوی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) مندرہ مین بازار نزد یونین کونسل مندرہ معمولی تلخ کلامی پر فائر لگنے سے نوجوان ہلاک ملزم فرار۔مندرہ پولیس کی ا بتدائی تفصیلات کے مطابق پہلی رمضان المبارک کی شام مقتول ملک ممتاز حسین عرف ملک ببلی ولد ملک بشیرجوکہ مندرہ کا رہائشی تھا اور کافی عرصہ سے مندرہ میں کیری ڈبہ چلاتا تھا اور کبوتر بازی کا بھی شوقین تھاجسکا ملزم دلبر شاہ ولد مشتاق شاہ ساکن ڈیرہ سیداں حال مقیم 5مرلہ اسکیم مندرہ کے ساتھ کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے مقتول ملک ممتاز عرف ملک ببلی کو سر میں پسٹل سے فائرکیا جس سے وہ زخمی ہو کر گرا اورموقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر بھجوا دی اور ملزم کی تلاش کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق ابھی تک وجہ عناد معلوم نہ ہو سکی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں