مندرہ (ساجد نقوی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئیسکو سب ڈویژن مندرہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج غیر اعلانیہ لودشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر کبھی فالٹ کا بہانہ کبھی پرمٹ کے چکرمیں صارفین کو ڈال کر آئے روزکئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی تبا ہ خواتین، بچے، بوڑھے بلبلا اٹھے صارفین سراپا۔گزشتہ کئی دنوں نے آئسیکو سب ڈویژن مندرہ نے اپنے صارفین کو تگنی کاناچ نچا رکھا ہے آئے روز بجلی کی بندش سے کاروبار زندگی تباہ ایک طرف کروونا کا وارہفتے میں دو دن کاروبار بندباقی دنوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند اوپر سے صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں نے چکرا کر رکھ دیا ہے اور جوغلطی سے تھوڑی دیرکے لیے بجلی آبھی جائے تو توکم وولٹیج سے گھریلو اشیاء الیکٹرانکس جل رہی ہیں موہڑہ مندو، نوازآباد، ٹپیالی،دریالہ،کوری دولال، گنجا میرا، موہڑہ گجراں،فیصل کالونی، جھاگ، سنگھوری،ارجن، چلال،بچہ، موہڑہ مشراں و دیگر علاقوں کے صارفین کا کہنا ہے کہ علاقے میں ہلکی سے ہوا چلنے کی دیر ہے بجلی گھنٹوں غائب ہو جاتی ہے صارفین نے اس ضمن میں آئیسکوچیف انجینئر آپریشن کو شکایت کی تو نچلے سٹاف نے چیف صاحب کو بجلی کا پول گرنے کا کہہ کر گولی دے دی جبکہ حقیقت اسکے برعکس طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے زیر تعلیم بچے جوآجکل بورڈ کے امتحان دے رہے ہیں شدید متاثر ہو رہے ہیں صارفین بجلی نے وفاقی وزیر توانائی و بجلی پانی اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ازخود نوٹس لیں اور عوام کو ستانے والوں کا قبلہ درست کریں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.