مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ جاتلی ڈھوک فریال میں پاک آرمی کا جوان گولڈ میڈلسٹ محمد مصطفی جو کہ تیراکی کا چیمپین تھا کسی نامعلوم شخص نے دن دیہاڑے قتل کر کے نعش اس کے گھر کے سامنے پھینک دی پولیس سرکل گوجر خان ایس ایچ او تھانہ جاتلی‘ سکندر حیات‘ ایڈیشنل ایس ایچ اوچودھری محمد عارف اور کانسٹیبل خضر حیات کی انتھک محنت سے مقدمہ کو یکسو کیا گیا اور ملزم خالد محمود ولد محمد انور سکنہ فریال کو ٹیکنیکل اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا جسکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا
285