126

مندرہ،ڈکیت گینگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 25ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور خنجر برآمد۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث02ملزمان کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں غفار اور محمد اسامہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم 25ہزار روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور خنجر برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں