137

مندرہ،پرچی جواء کے ذریعے لوٹنے والے 2نوسرباز گرفتار

مندرہ( نمائندہ پنڈی پوسٹ) جاتلی پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے02 نوسر باز گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے انعام کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والے02 نوسر بازوں محمد نعیم اور عبدالستار کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02ہزار400روپے،02موبائل فونز اور مختلف نمبرز کی پرچیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں