دولتالہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مندرہ چکوال روڈ پر مسافر وین حادثہ کاشکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس راولپنڈی سے چکوال جارہی تھی کہ بھنگالی کےقریب موہڑہ فاطمہ سٹاپ پر ایکسل کھلنے سے گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راحیلہ بی بی اور ارشاد بیگم سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
144