مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عدنان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم نے فائرنگ کرکے افراسیاب کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں سال2018تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کے 02ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
329