مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 03ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے والے 03ملزمان اویس،نعیم اللہ اورواسید اللہ کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل44بور،رائفلM-16 اور پسٹل09 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
218