مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس نے دو کروڑ روپے سے زائد چوری کے قیمتی موبائل فون برآمد کر لئے ۔دو ملزمان گرفتار ۔ مندرہ پولیس کی بڑی کارروائی چوری شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار، ملزمان سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ59 آئی فون برآمد، گرفتار ملزمان کی شناخت عمر اور زین کے نام سے ہوئی، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ چوری شدہ موبائل فونز خریدتے اوردوسرے شہروں میں فروخت کرتے تھے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس یچ او ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی مندرہ پولیس کو شاباش، گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی
85