مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی اہم کاروائی،دوہر ے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم رئیس احمد ولد محمد اختر سکنہ سنگھوری نے سال 2009میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے 02افراد کو قتل جبکہ02افراد کو زخمی کردیاتھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوکر چالان ہوچکے ہیں، ایس ڈی پی اوگوجرخان کی سربراہی میں ایس ایچ اومندرہ اورانکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا.
164