مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ کی حدود بانٹھ کلیام میں انٹرنیشنل مشہور برانڈ کی آئس کریم کے وئیر ہاؤس میں گن پوائنٹ سے لیس نامعلوم افراد کا حملہ ، عملہ کو یرغمال بنا کر کیش و موبائل فونز لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع وئیر ہاؤس میں چھٹی کے وقت یہ واقعہ پیش آیا جب ملازمین واپس گھروں کو جا رہے تھے پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر اندر داخل ہوئے
اس دوران چند ملازمین پسٹل کے بٹ لگنے سے زخمی بھی ہوئے ۔ تاہم ایس پی صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 15 پر کال کے بعد پولیس کو ارسال کر دیا ہے ابتدائی اطلاعات ڈکیتی کی نہیں بلکہ توڑ پھوڑ کی موصول ہوئی ہیں ہم اس وقت اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنی نقدی چھینی گئی ہے۔