مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)جاتلی پولیس کی کاروائی، آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جاتلی پولس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم وقار منیر ولد منیر سکنہ کشمیر کالونی ڈھڈیال کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے ہوائیاں 30 عدد،انار 20 عدد،سوتر گولے 250 عدد برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ نے ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔
147