منحرف ایم پی ایز کی نشتوں پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان 118

منحرف ایم پی ایز کی نشتوں پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا پنجاب بھر سے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پولنگ 17 جولائی کو ہو گی

یاد رہے کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی کے ریفرنس پر پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر اب پولنگ کے لیے 17 جولائی کا دن مقرر کیا گیا ہے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے 2018 کے انتخابات میں آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے راجہ صغیر احمد جو کامیابی کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے تھے انھیں بھی ڈی سیٹ کر دیا گیا تھا ضمنی الیکشن کا دنگل پی پی 7 میں بھی سجے گا پی پی 7 زیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جن میں تحصیل کلرسیداں کا نصف علاقہ اور تحصیل کہوٹہ شامل ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں