311

منتخب نمائندگان کی نااہلی کہوٹہ شہرکھنڈرات میں تبدیل


کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)منتحب نمائندگان کی تین سالہ کارکردگی کہوٹہ شہر کھنڈرات بن گیا آئے روز گہرے کھڈوں اور نالوں کی وجہ سے حادثات پیش آ رہے ہیں ایم این اے صداقت علی عباسی ہر جلسے میٹنگ میں کروڑوں کی بات کرتے ہیں مگر عملی طور پر اآنکی کارکردگی صفر ہے ایم سی کے کروڑوں روپے عوام کے ٹیکسوں کے پڑے تھے جنکو خرد برد کر دیا گیا ایم اینڈ آر کی طرف سے لاری اڈہ کے سامنے سے لیکر ذبح خانہ تک ایکٹکڑا تعمیر ہوا جسکی خاطر میڈیا کہوٹین یوتھ اور شہریوں نے احتجاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی ذبح خانہ سے ڈاکٹر علیم کے مکان تک مشین لگا کر تمام پختہ سڑک کو اکھاڑ دیا گیا مگر اسکو تعمیر نہ کیا جسکی وجہ سے دو سے تین فٹ کھڈے پڑے ہیں آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں اسی طرح سے لاری اڈہ سے لیکر مٹور چوک، مچھلی چوک، جی پی او روڈ جو تھوڑی بہت ٹریفک کے قابل تھی پائپ بچھانے کے کی غرض سے کھودی گئی مگر ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا سنتے کہ کہوٹہ شہر کی روڈ کو کارپٹ کرنے کے لیے دو کروڑ کے ٹینڈر ہوگے ہیں مگر تا حال کام شروع نہ ہوا محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے جیوڑہ روڈ مٹور روڈ اور پھر کہوٹہ تا آڑی سیداں 11کروڑ کے فنڈز خرد برد کر دیے گے مگر مقامی قیادت اور کمشنر راولپنڈی نے کوئی نوٹس نہ لیا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انکوائری کر کے کرپشن کرنے والوں کوبے نقاب کیا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں