155

منتخب نمائندوں کی نااہلی،گوجرخان ٹراما سنٹر فعال نہ ہوسکا

گوجرخان ٹراما سنٹر صرف بورڈ تک ہی محدود،سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بعد ٹراما سنٹر کو صرف بورڈ اور جلد فعال کرنے کے نعروں تک ہی فعال بنایا جا سکا،نااہل سیاسی لیڈروں نے لاکھوں کی آبادی کو ماسوائے مایوسی کے کچھ نہ دیا،پی ٹی آئی نے الیکشن ٹراما سنٹر کی فعالی، یونیورسٹی کے قیام، ضلع بنانے وعدوں پر لڑا لیکن کوئی وعدہ پورا نہ کر سکے، ساڑھے تین سالوں میں ٹائم فریم ہی دیتے رہے کہ فنڈز منظور ہوگئے، بس ٹراما سنٹر فنکشنل ہونے والا ہے،مریض راولپنڈی جانے پر مجبور ہیں، سروے میں شہری پھٹ پڑے،شہریوں کا منتخب ایم این اے و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف سے گوجرخان ٹراما سنٹر کو فوری طور پر فعال کرنے کا مطالبہ، سروے میں شہری تحریک انصاف حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر پھٹ پڑے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ق لیگ دور میں ٹراما سنٹر کی بلڈنگ تعمیر ہوئی، اس کے بعد تین پارٹیوں نے اقتدار کے مزے لئے لیکن کسی نے ٹراما سنٹر کو فعال نہ ہونے دیا اور نہ ان کی ترجیحات میں یہ چیز شامل رہی،

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان

گوجرخان پر مسلط نااہل سیاسی لیڈروں نے گوجرخان تحصیل کو لاوارث بنا رکھا ہے، ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں عوام کی کوئی شنوائی نہیں، پی ٹی آئی کے نام نہاد لیڈروں نے ساڑھے تین سال ٹراما سنٹر پر اپنی سیاست چمکاتے ہوئے گوجرخان عوام کو بیوقوف بنایا جس کا جواب آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے عوام انہیں دے گی، لاکھوں آبادی کی بڑی تحصیل ہونے کے باوجود ہردور حکومت میں گوجرخان کو مسلسل نظر انداز کر کے سیاسی جماعتیں اور ان کے کارندے گوجرخان کی عوام کی تذلیل کے مرتکب ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی گوجرخان قیادت نے الیکشن مہم کے دوران الیکشن جیت کر گوجرخان ٹراما سنٹر کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا، ان کا دور اقتدار ختم ہوگیا اور مقامی ایم پی ایز اس اہم منصوبے کو یکسر فراموش کرکے گھر چلے گئے ہیں،

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے بار بار تواریخ دیں کہ فلاں ماہ کو ٹراما سنٹر فنکشنل ہو جائے گا لیکن سب جھوٹے وعدے اور دعوے تھے، عوام کو دھوکہ دیا گیا، شہریوں نے عوامی درشن کی وساطت سے منتخب ایم این اے و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت سے بات کر کے گوجرخان کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان کے ٹراما سنٹر کو فوری طور پر فعال بنا کر ہزاروں انسانی زندگیوں کو بچایا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں