157

ملہال مغلاں میں واقع بھٹہ مالکان کی لوٹ گھسوٹ عروج پر

ملہال مغلاں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملہال مغلاں کے گردونواح میں واقع بھٹہ مالکان کی لوٹ گھسوٹ عروج پر پہنچ گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ کاموش تماشائی بن کر رہ گئی فی ہزار اینٹ کا ریٹ گیارہ ہزار روپے کر دیا گیا جسکی وجہ سے غریب کی پہنچ سے مکان کی تعمیر کاکام فقظ خواب بن کر رہ گیا ایک طرف سیمنٹ مافیا جبکہ دوسری طرف سریا مافیا عروج پر ہے جبکہ حکومتی مشینری بے بسی یا پھر لاتعلقی کا شکار ہے ای ڈی او نڈسٹریز حصہ وصولی کے بعد فقط دفاتر میں براجمان نظر آتی ہے جبکہ لوگوں کو مافیاز اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی چکوال و جہلم علاقہ پڑی درویزہ اور ملہال مغلاں کے گردونواح میں واقع بیسیوں بھٹہ مالکان کے کلاف کاروائی عمل میں لائیں اس متعلق درخواست پاکستان سیٹیزن پورٹل میں بھی ڈال دی گئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں