106

ملک میں 43 فیصد آبادی کی کرونا ویکسی نیشن مکمل

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملک بھر کے 15 کروڑ 36 لاکھ 15 ہزار 747 شہری کرونا ویکسی نیشن کے اہل ہیں جن میں سے 12 کروڑ 60 لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل اور جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت صحت نے ملک بھر میں ہونے والی کرونا ویکسی نیشن کے اعداد و شمار جاری کردیے، 43 فیصد ملکی آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ویکسی نیشن کی اہل 64 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ مکمل و جزوی ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی شرح 82 فیصد ہوچکی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں