اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ای پاسپورٹ کی سہولت شروع کی جا رہی ہے۔اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ سہولت بتدریج پورے ملک میں میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے شہریوں کا وقت بچے گا۔
299