راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)چودھری نثار علی خان 20 مارچ کو چکری کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے دوران ان کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل بھی ہو سکتا ہے تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن سے طویل رفاقت رکھنے والے ملکی سیاست کا بڑا نام چودھری نثار علی خان چکری اڈہ جھامرہ کے مقا م پر 20 مارچ کو عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ماضی میں حکومتوں کے جوڑ توڑ میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا ہے اسی بات کے پیش نظر ان رواں ہفتے ان کے خطاب کو بھی اہمیت دی جارہی ہے اور میڈیا سمیت مقتدر حلقوں نے اپنی تمام تر توجہ اس جلسے پر مرکوز کر لی ہے چودھری نثار گزشتہ عام انتخابات میں دو قومی اور ایک صوبائی حلقہ سے شکست فاش کے بعد خاموشی کا روزہ رکھےہوئے ہیں ایک صوبائی نشست پر کامیابی کے باوجود انھوں نے حلف نہیں اٹھایا تاہم نئی قانون سازی کے بعد انھوں نے گزشتہ سال پنجاب اسمبلی سے حلف تو اٹھا لیا مگر حکومتی یا اپوزیشن ایوانوں سے مسلسل غائب رہے مسلم لیگ ن سے فاصلے بڑھنے کے بعد قمر السلام راجہ کو ن لیگ کی ذمہ داری سونپی گئی گزشتہ ہفتے انھوں نے چکری کے مقام پر ایک بڑے جلسے سے خطاب بھی کیا تھا ۔
555